سمندر میں کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ متاثر ہوگا؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمت کے اس عمل کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو […]

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد اُن کے دورے کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اس اہم دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات […]

آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی، تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ اہم سمندری گزرگاہ کی بحالی کے لیے برطانیہ اور فرانس نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام کا آغاز، پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت مصنوعی ذہانت کی تربیت

گوگل فار ڈیویلپرز نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے اشتراک سے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ملک گیر اقدام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں اور ڈویلپرز کو جدید مصنوعی ذہانت کی مہارتیں مفت فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پہلی بار […]

ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، سفارتی ماہرین

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں اور زیادہ تر امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان میں ہی منعقد ہوں۔ ان کے مطابق ایران چونکہ پاکستان پر اعتماد کرتا ہے اس لیے وہ ممکنہ طور پر کسی دوسرے ملک میں مذاکرات کرنے […]

16 سے 19 اپریل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈنگ و سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (16 اپریل) سے اتوار (19 […]

مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے دوسرے دور پر سوال پر جواب میں کہا کہ امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار […]

ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی توڑنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی، ایران بھی ڈٹ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ بالآخر جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر رضامند ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ […]