راولپنڈی میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن کے فروغ، تنازعات میں کمی اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ میں کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا، جسے پاکستان کے مثبت عالمی تشخص سے جوڑا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں ایک نجی ہوٹل میں تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا عالمی امیج نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور ملک نے بین الاقوامی سطح پر باوقار مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے پراپیگنڈے کے باعث پاکستان کو سفارتی چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم حالیہ برسوں میں مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اب پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند اور تعمیری کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، جبکہ پاکستان مخالف بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے۔

عزیز احمد اعوان نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں نہ صرف دفاع مضبوط ہوا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، اور پاکستان اندرونی استحکام اور مضبوط معیشت کی جانب گامزن ہے۔

اس موقع پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن، کشیدگی میں کمی اور مکالمے کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے، کیونکہ ان کی قیادت میں کیے گئے اقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی امن کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

Overseas

Overseas

Overseas

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی…

پاکستان، اس کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکرگزار ہوں، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں مؤثر ثالثی…