سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن سے قبل اہم اور سخت انتظامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

کر دیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق 28 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام ویزہ ہولڈرز کے لیے شہر میں رہنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ اور دیگر اقسام کے ویزہ رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل تک مکہ مکرمہ چھوڑ دیں۔

اس مقررہ تاریخ کے بعد قیام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا شامل ہے۔

مزید برآں 13 اپریل سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب تک کہ ان کے پاس باقاعدہ پرمٹ نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حج انتظامات کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو سہولت فراہم کی جا سکے

Overseas

Overseas

Overseas

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی…

پاکستان، اس کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکرگزار ہوں، دونوں زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات میں مؤثر ثالثی…