پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ایکے سفیر نے تصدیق کردی

پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ایکے سفیر نے تصدیق کردی

متحدہ عرب امارات کے سالم محمد سالم البواب الزیبی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کےیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے، اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بیان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا، جس کی قیادت پوئپا چیئرمین سید رحمت علی شاہ کررہے تھے۔

وفد میں پوئپا کے سیکریٹری جنرل منیر صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے اسپیشل اسسٹنٹ شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای میں روزگار سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر الزیبی نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کے اقدامات جاری ہیں اور جلد اس میں پیشرفت متوقع ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جس میں ماہر افرادی قوت کی فراہمی بھی شامل ہے

[SHORTCODE_ELEMENTOR id=”2017″]

Entertainment

Overseas

Overseas

rozbaroz

Rozbaroz is a news website updated with multiple news & informative blogs holding valueable material for all class of society.

Pages

Help